4 جون 2013 - 19:30
سامراجی دنیا سے مقابلہ میں کامیابی کا راز قائد انقلاب اسلامی امام خامنہ ای کی پیروی میں ہے

سعودی عرب کے ایک عالم دین شیخ عبدالمحسن النمر نے کہا : عالمی تسلط مانند امریکا اور ایسے ممالک کی تسلط کو ناکام کرنے اور اس مقابلہ میں کامیابی کا راز امام خامنہ ای کی حمایت اور ان کی قیادت ہے ۔

ابنا: سعودی عرب کے ایک عالم دین حجت الاسلام شیخ عبدالمحسن النمر نے رسا نیوز ایجنسی کے عالمی رپورٹر سے گفت و گو میں امام خمینی (ره) کی چوبیسویں برسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : انقلاب اسلامی ایران سے پہلے اسلام عبادت اور دینی وظائف و اعمال تک محدود تھا اور اس میں سماجی ، سیاسی اور عالمی پہلووں کو نظر انداز کیا جا چکا تھا ۔

انہوں نے امام خمینی (ره) کو دنیا میں اسلامی بیداری پیدا کرنے والا جانا اور وضاحت کی : حضرت آیت الله امام خمینی (ره) عبادی مسائل جیسے نماز ، روزه ، خمس ، زکات و حج کو بیان کرنے کے علاوہ دین کی عالمی پہلووں کو بھی زندہ کیا اور اسلامی دنیا کے جسم میں نئی روح بھونک دی ۔....... 

/169